ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / چنتامنی: شہر کو صاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کا بہت بڑا رول ہے :کمشنر منی سوامی

چنتامنی: شہر کو صاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کا بہت بڑا رول ہے :کمشنر منی سوامی

Wed, 08 Feb 2017 13:35:48    S.O. News Service

چنتامنی:8 /فروری(محمد اسلم/ایس او نیوز)ہر دن علی صبح شہر کو پاک وصاف کرنے والے صفائی کرمچاریوں کے لئے ضروری ہے کہ وہ اپنی صحت کا بھی خیال رکھیںاگر صفائی کرمچاری کی طبیعت خراب ہوگئی تو شہر کو کیسے صاف رکھا جاسکتا ہے شہرکو صاف رکھنے میں صفائی کرمچاریوں کا بہت بڑارول ہے ان باتوں کااظہار خیال سٹی منسپالٹی کمشنر منی سوامی نے کیا ۔ وہ یہاں کے سٹی منسپالٹی دفتر میں صفائی کرمچاریوں کے لئے ہسکوٹے ایم۔وی۔جی۔میڈیکل کالج کے جانب سے منعقد ہیلتھ کیمپ کا افتتاح کرنے بعد منعقدہ تقریب سے خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی کرمچاریوں کے لئے ایسے ہیلتھ کیمپ تین ماہ میں ایک مرتبہ منعقد کرکے ان کا مفت چیک آپ کیاجانا چاہئے کیونکہ صفائی کرمچاری سارے شہر کے لوگوں کو تندرست رکھنے کے لئے صفائی کرتے ہیں ہم سب کو بھی مل جل کر صفائی کرمچاریوں کو بھی صحت یاب رکھنے کے لئے خاص توجہ دینا چاہئے ۔

انہوں نے حکومت کو چاہئے کہ صفائی کرمچاریوں کے تنخواہوں میں اضافہ کرنے کے ساتھ ساتھ ان کے بچوں کو تعلیمی خرچ برداشت کرنا ہوگا پچھلے چند دنوں قبل حکومت نے صفائی کرمچاریوں کے لئے ناشتہ کا انتظام کیا ہے اسی طرح حکومت سے صفائی کرمچاریوں کو ہر ممکن سہولت ملنی چاہئے ۔

 بلدیہ صدر سجاتا شیونا نے بھی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ چند احباب صفائی کرمچاریوں کے ساتھ جھگڑا کرتے ہیں عوام کو چاہئے کہ صفائی کرمچاریوں کے ساتھ بہتر سلوک سے پیش آئے اگر صفائی کرمچاری نہ ہوتے تو شہر اور ہمارے گلیوں کو صاف رکھنے کی نوبت خود ہمیں آجاتی چند گلیوں کے افراد صفائی کرمچاریوں کو گالی گلوج کرتے ہوئے اور ان پر برس پڑتے ہوئے دیکھا گیا ہے صفائی کرمچاری بھی ہماری طرح انسان ہے جتنے حق آپ کو دیا گیا ہے انہیں کو بھی وہی حق دیا گیا ہے ۔اس موقع پر بلدیہ کی نائب صدر سجاتا شیوپا ہیلتھ انسپکٹر سی کے بابو ہیلتھ آفیسر اُما شنکر ،ارتی،گنگادھرا ،سمیت کئی منسپالٹی کے عملہ وغیرہ موجود رہے۔


Share: